ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلپائن میں طوفان ٹرامی کی تباہی: 116 ہلاک، لاکھوں متاثر، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 39 افراد لاپتہ

فلپائن میں طوفان ٹرامی کی تباہی: 116 ہلاک، لاکھوں متاثر، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 39 افراد لاپتہ

Tue, 29 Oct 2024 10:52:40  SO Admin   S.O. News Service

منیلا، 29/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) فلپائن میں شدید بارشوں نے ملک کے بیشتر حصوں میں تباہی مچا دی ہے۔ طوفان ’ٹرامی‘ کے باعث بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں، اور اب تک 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 17 علاقوں کے 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ 39 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن میں گزشتہ ہفتے آنے والے ٹراپیکل طوفان `ٹرامی کی وجہ سے آنے والے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر۱۱۶؍ ہو گئی ہے۔ پیر کو یہ معلومات دیتے ہوئے فلپائن کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) نے بتایا کہ کم از کم۳۹؍افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ مقامی حکام نے بتایا کہ `ٹرامی کے سبب ۲؍ ماہ تک شدید بارش ہوئی ہے جس سے ملک کے۱۷؍ علاقوں میں ۶۰؍ لاکھ۷۰؍ ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ۳۹؍ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے جو یا تو لینڈ سلائیڈنگ میں دب گئے ہیں یا سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ 

یادرہےکہ ٹرامی اس سال فلپائن میں آنے والا۱۱؍ واں طوفان ہے جس نے پورے فلپائن کو اپنی زدمیں لے لیا ہے۔ یہ طوفان لوزون جزیرے خاص طورپر بیکول اور کیلابارزون کے علاقوں نیز وسطی اور جنوبی فلپائن کے علاقوں میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ تباہی کے نشان چھوڑ گیا ہے۔ 

عینی شاہدین کے مطابق سیلاب نے شاہراہوں اور پلوں کو بری طرح سے تباہ کر دیا ہےجس سے آمد ورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ متاثر ہ علاقوں میں لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ 

نقل و حمل میں خلل کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی کیچڑ بھر گئے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں  بتایاگیا ہےکہ ٹرامی کے جمعہ کو فلپائن سے باہر نکلنے کے ۳؍ دن بعد پیر کو بھی آفت زدگان خوراک اور صاف پانی کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ کئی علاقوں میں اب بھی پینے کے پانی کی شدید قلت ہے اور بجلی کابحران ہے۔ 

چین میں بحرالکاہل سے آنے والے سمندری طوفان ٹرامی کی وجہ سے ملک کے جنوب میں ہینان جزیرے سے نکلنے والے تمام ماہی گیری کشتیوں کو بندرگاہ پر واپس بلا لیا گیا۔ چائنا میٹرولوجیکل بیورو کے بیان کے مطابق ٹرامی اس سال بحرالکاہل میں آنے والا۲۰؍ واں طوفان ہے، اس کے پیر کی شام سے جنوبی بحیرہ چین اور جزیرہ ہینان کے جنوبی ساحل پر موثر ہونے کی توقع ہے۔ جب ہینان جزیرے پر ماہی گیری کے بحری جہازوں کو بندرگاہ پر واپس بلایا گیا ہے بحری جہاز وں کے ۵۰؍ ہزار سے زائد کارکنوں کو خشکی پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہےجبکہ جزیرے کے سب سے بڑے شہر سانیا میں الرٹ کی سطح کو بڑھا دیا گیا تھا۔ قریب آنے والے سمندری طوفان کی وجہ سے ہائیکو کے انتظامی مرکز میں ٹرین خدمات کو روکنے کے عمل میں توسیع کر دی گئی ہے۔ 


Share: